18 مئی ، 2014
مانسہرہ …جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خیبر پختون خواہ میں حکومت نے تعلیمی نصاب میں سے اسلامی تاریخ اور شخصیات کو نکال کر پختونوں کو اسلام سے دور کرنے کی کوشش شروع کر دی ہے۔مانسہرہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں مڈ ٹرم انتخابات نہیں ہو رہے، عمران خان دھاندلی کے خلاف واویلا کر کے در اصل خیبر پختون خواہ میں اپنی دھاندلی کی پردہ پوشی کر رہے ہیں۔ کشمیر کمیٹی کے چیئر میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے بعد اگر ہندوستانی حکومت کا رویہ مثبت ہوا تو ہم نے بھی خیر سگالی کا پیغام دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے وعدے کے باوجود ا ب تک اسمبلی میں اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پیش نہیں کی ہیں جس سے حکومت کا اخلاص واضح ہو گیا ہے۔