پاکستان
18 مئی ، 2014

جیو کی جانب سے معافی مانگنے کے بعد معاملے ختم کیا جانا چاہیے،ثروت اعجاز

جیو کی جانب سے معافی مانگنے کے بعد معاملے ختم کیا جانا چاہیے،ثروت اعجاز

کراچی …پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ جیو کی جانب سے معافی مانگنے کے بعد معاملے کو ختم کیا جانا چاہیئے۔ پاک فوج ملک کی محافظ ہے۔ اس ادارے کو بد نام نہ کیا جائے۔سنی تحریک کے تحت کراچی میں پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی سے خطاب میں ثروت اعجازنے کہا کہ پاک فوج ملک کے خلاف کسی قسم کی سازش یا مہم کی بھر پور مخالفت کی جائے گی۔ افواج پاکستان ملک کی محافظ اور قوم کے ہیرو ہیں۔ ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ جیو ہی نہیں باقی چینل پر بھی مارننگ شوز میں مقدس ہستیوں کی توہین کی گئی ہے۔ آے آر وائی اور سماء کے خلاف بھی کاروائی کی جانی چاہیئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کراچی میں قیام امن کے لئے سنجیدہ ہی نہیں ہے۔ اگر حکمران چاہے تو شہر میں 4 دن میں امن قائم ہو جائے۔

مزید خبریں :