18 مئی ، 2014
لاہور…لاہورمیں سنی تحریک ، اہل سنت والجماعت اور مجلس وحدت المسلمین نے پاک افواج سے اظہار یک جہتی اور جیو گروپ کے خلاف ریلیاں نکالیں ،سنی تحریک کے ایک گروپ کی جیو دفاتر کی طرف جانے کی تجویز پر قائدین میں اختلاف اور جھڑپ ہو گئی،سنی تحریک کے کارکنوں نے شملہ پہاڑی سے چئیرنگ کراس تک ریلی نکالی ،کچھ شرکاء نے ریلی کا رخ جیو دفاتر کی موڑنے کی کوشش کی جس پر تحریک کے قائدین میں اختلاف اور جھڑپ ہو گئی،پولیس کی مداخلت پر ریلی مال روڈ کی طرف مڑ گئی اور چئیرنگ کراس پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ،جماعت اہلسنت والجماعت سٹی کے کارکنوں نے جیو گروپ کے خلاف شملہ پہاڑی تک ریلی نکالی ، مقررین کا کہنا تھا کہ صحابہکرام اور اہل بیت کے خلاف کوئی پروگرام برداشت نہیں کیا جائے گا ،مجلس وحدت المسلمین شعبہ خواتین نے پاک فوج کے ساتھ ا ظہار یک جہتی کیا اور جنگ، جیو کے خلاف ریلی نکالی،خواتین کی ریلی میں مرد بھی شریک تھے،شرکاء نے بینراٹھا رکھے تھے جن پر جیو کی بندش کے مطالبات لکھے تھے،مقررین کا کہنا تھا کہ متنازع پروگرام کے اینکر اور پروڈیوسر کے خلاف کارروائی تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔