پاکستان
18 مئی ، 2014

خضدار میں امن ریلی ،شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

خضدار میں امن ریلی ،شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

خضدار…خضدار میں شہریوں کی بڑی تعداد نے امن ریلی نکالی،ریلی میں تمام مکتبہ فکرکے افرادنے شرکت کی۔امن ریلی میونسپل کارپوریشن سے نکالی گئی جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی ڈپٹی کمشنر خضدار کی رہائش گاہ پر پہنچی۔ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پرامن کے حق میں نعرے درج تھے۔ مقررین نے کہا کہ یہ ریلی کسی سیاسی جماعت یا تنظیم کے خلاف نہیں، خضدار گذشتہ کئی سالوں سے بے امنی کا شکار رہا ہے لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے تھے۔ اب امن بحال ہورہا ہے اسی لیے پْرامن شہریوں نے اظہاریکجہتی کیلئے اس ریلی کاانعقاد کیاہے۔

مزید خبریں :