19 مئی ، 2014
فیصل آباد…فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ ڈاکو شہری سے کار چھین کا فرار ہورہے تھے۔پولیس کے مطابق کینال روڈ پر دو ڈاکو ایک شہری سے کار چھین کر فرار ہورہے تھے کہ پولیس نے انکا تعاقب کرنا شروع کردیا جس کے بعد عبداللہ گارڈن کے قریب ملزمان سے مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ، جس میں دونوں ڈاکو مارے گئے۔پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت کے لئے کارروائی کی جارہی ہے ۔