پاکستان
19 مئی ، 2014

پتنگ ڈور سے ہلاکت،وزیر اعلی پنجاب نے ایس پی سٹی کو او ایس ڈی بنادیا

 پتنگ ڈور سے ہلاکت،وزیر اعلی پنجاب نے ایس پی سٹی کو او ایس ڈی بنادیا

لاہور… پنجاب کے وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے بادامی باغ میں ڈور پھرنے سے نوجوان کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا اورایک ڈی ایس پی اور2 تھانیداروں کو معطل کرکے برخاست کرنے کا حکم دینے کے علاوہ ایس پی سٹی کو او ایس ڈی بھی بنا دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کوٹ عبدالمالک کے رہائشی27سالہ حافظ راشد کے ڈور پھرنے سے جاں بحق ہونے کے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او بادامی باغ،ایس ایچ او راوی روڈ اور ڈی ایس پی شفیق آبادکو معطل اور نوکری سے برخاست کرنے کا حکم دیا اور ایس پی(سٹی)امتیاز سرور کو او ایس ڈی بنادیا۔وزیراعلیٰ نے ذمے دار پولیس افسروں کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے کہا ، غفلت برتنے والے پولیس افسران کسی رعایت کے مستحق نہیں،شکایت ملنے پر متعلقہ پولیس حکام کے خلاف کارروائی ہوگی اورپتنگ بازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید خبریں :