پاکستان
19 مئی ، 2014

پاکستان میں امریکی ایف بی آئی کا ایجنٹ خصوصی مشن پر ہے

پاکستان میں امریکی ایف بی آئی کا ایجنٹ خصوصی مشن پر ہے

کراچی…امریکی شہری جوئیل کاکس کے وکیل کا کہنا ہے کہ جوئیل کاکس خصوصی مشن پر ہے اور اسے اسلحہ رکھنے کی اجازت ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں جوئیل کوکس کے خلاف اسلحہ رکھنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جوئیل کاکس خود عدالت میں پیش ہوا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات تھے۔ وکیل جوئیل کاکس بیرسٹر زاہد کا کہنا تھا کہ جوئیل کاکس خصوصی مشن پر ہے اسلحہ رکھنے کی اجازت ہے اور اسلحے کا غلط استعمال ثابت بھی نہیں ہوا، عدالت میں امریکی سفارت خانے کا خصوصی خط بھی پیش کیا گیا،جس کے بعد عدالت نے امریکی سفارت خانے کا خط وزارت داخلہ سے تصدیق کرانے کا حکم دے دیا۔ ملزم جوئیل کاکس کے قبضے سے 5 مئی کو کراچی ایئر پورٹ پر پستول کے میگزین اور گولیاں برآمد ہوئی تھیں،ملزم عدالت سے ضمانت پرہے۔

مزید خبریں :