19 مئی ، 2014
کابل…پاکستان، افغانستان اور ایساف کاسہ فریقی اجلاس کابل میں ہوا جس میں افغانستان کی تازہ ترین سیکیورٹی صورتحال سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاکستانی وفد کی قیادت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ، افغانستان اور ایساف کے فوجی سربراہان کا اجلاس کابل میں افغان وزارت دفاع میں ہوا۔ افغان وفد کی قیادت چیف آف جنرل اسٹاف جنرل شیر محمد کریمی اور ایساف وفد کی قیادت جنرل جوزف ڈنفورڈ نے کی۔ سہ فریقی اجلاس میں امریکی اور ایساف فورسز کے افغانستان سے انخلا کے بعد سیکیورٹی امور افغان فورسز کے حوالے کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ افغان فوجی حکام نے صدارتی انتخابات کے تناظر میں ملک کی تازہ ترین سیکیورٹی صورتحال پر پاکستانی وفد کو بریفنگ بھی دی۔