پاکستان
20 مئی ، 2014

وزیر اعظم کا چینی سیاح کے اغوا ء کا سخت نوٹس ،بازیابی یقینی بنانے کی ہدایت

وزیر اعظم کا چینی سیاح کے اغوا ء کا سخت نوٹس ،بازیابی یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد…وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان سے چینی سیاح کے اغوا ء کا سخت نوٹس لیا ہے، وزیر اعظم نے وزارت داخلہ کو جلدبازیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔واضح رہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان سے اغوا ہونیوالے چینی سیاح کے اغوا کی ذمے داری قبول کرلی۔ چینی سیاح ہونگ زو کو سائیکل پر ڈی آئی خان کے راستے بلوچستان کے علاقے ژوب جارہا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن روڈ کلاچی موڑ کے قریب 3موٹرسائیکلوں پر سوار 6مسلح ملزمان نے ہونگ زو کو اغوا کرلیا۔پولیس کے مطابق مغوی سیاح کی سائیکل ، پاسپورٹ اور بیگ قبضے میں لے لیا ہے۔ طالبان کمانڈرعبداللہ بہار نے دعویٰ کیا ہے کہ چینی سیاح ہونگ زو طالبان کے قبضے میں ہے۔

مزید خبریں :