پاکستان
20 مئی ، 2014

الیکشن کمیشن کا دھاندلی سے متعلق الزامات کی تحقیقات کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا دھاندلی سے متعلق الزامات کی تحقیقات کا فیصلہ

اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے دھاندلی سے متعلق عمران خان کے الزامات کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان نے الزام عائد کیا تھا کہ سرگودھا سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 68 کے ایک پولنگ اسٹیشن پر جہاں 15 سو ووٹ رجسٹرڈ تھے، 8 ہزار ووٹ پول ہوگئے،اس حلقے سے 11 مئی کو نواز شریف امیدوار تھے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اس پولنگ اسٹیشن کی ووٹوں کی گنتی کا ریکارڈ منگوا لیا ہے،الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق جس پولنگ اسٹیشن پر جتنے ووٹرز رجسٹرڈ ہوتے ہیں وہاں اتنے ہی بیلٹ پیپرز بھیجے جاتے ہیں، سو فی صد سے زائد ووٹنگ ممکن نہیں تاہم الزام کی مکمل چھان بین کی جائے گی اور حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

مزید خبریں :