20 مئی ، 2014
سرگودھا…سرگودھا میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شہزادہ مسعودصادق کی عدالت نے جیو کے خلاف مقدمے کی درخواست کو پولیس رپورٹ کی روشنی میں خارج کردیا۔سرگودھا کے نواحی گاوٴں کے رہائشی ظہیروڑائچ نے جیو کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مسعودصادق کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ جیو کے پروگرام اٹھوجاگوپاکستان میں اہل بیت اور صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کی گئی مقدمہ درج کیا جائے۔ پولیس نے عدالت میں رپورٹ پیش کی جس میں کہا گیا تھا کہ واقعے کا مقدمہ پہلے ہی تھانا مارگلا اسلام آباد میں درج کیا جاچکا ہے۔ ایک ہی واقعے کے بہت سارے مقدمات درج نہیں ہوسکتے۔ عدالت نے پولیس رپورٹ کی روشنی میں درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کیس خارج کردیا۔