20 مئی ، 2014
سرگودھا…سرگودھا شہر اور گردونواح میں ٹھنڈی ہواوٴں کے ساتھ ہونے والی بارش نے موسم انتہائی خوشگوار بنادیا۔ سرگودھا میں ٹھنڈی ہواوٴں اور بارش نے جہاں موسم کو خوشگوار بنایا وہیں نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی بھی جمع ہوگیا ہے جس کے باعث شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ بارش کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا۔ ادھر بلوچستان میں چمن، پشین، زیارت اور قلعہ سیف اللہ سمیت مختلف علاقوں میں جاری بارشوں اور ژالہ باری کے بعد فصلوں باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔خیبر پختونخوا میں بھی موسم بہتر ہے۔ دوسری جانب سندھ کے شہروں گرمی پہلے سے کچھ کم ہے۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 2 روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں جاری بارش کا سلسلہ رک جائے گا۔