پاکستان
21 مئی ، 2014

اداروں کا ٹکراوٴ ٹھیک نہیں وزیراعظم کرداراداکریں ،سراج الحق

اداروں کا ٹکراوٴ ٹھیک نہیں وزیراعظم کرداراداکریں ،سراج الحق

نوشہرہ …امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ اداروں کا ٹکراوٴ ٹھیک نہیں،وزیراعظم مداخلت کریں اور معاملے کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔نوشہرہ میں جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ عدالتیں موجود ہیں، جیو نیوز کے معاملہ پر اب عدالت ہی فیصلہ کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کو مل بیٹھ کر ایک ضابطہ اخلاق بنانا چاہئے اور اس پر عمل کرنا چاہئے۔

مزید خبریں :