21 مئی ، 2014
سرگودھا…سرگودھا میں اردن سے حاصل کیے گئے ایف 16طیاروں کو پاک فضائیہ کے حوالے کرنے کی تقریب ہوئی، جس میںآ رمی چیف جنرل راحیل شریف نے خصوصی شرکت کی۔پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے ایف 16 طیارے پاک فضائیہ کے حوالے کئے۔پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ بھی اس موقع پرموجود تھے۔یہ طیارے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ کی ذاتی کاوشوں اور متعلقہ وزارتوں کی کوششوں کے نتیجے اردن کی فضائیہ سے خریدے گئے ہیں۔نمبر19اسکواڈرن کے چاق و چوبند دستے نے فوجی سربراہ کو سلامی پیش کی۔ اس موقع پرایف 16 طیاروں کا شاندار فلائی پاسٹ اور فضائی کرتب کا مظاہرہ بھی پیش کیاگیا۔طیارے پاک فضائیہ کے سپرد کرنے کی تقریب سرگودھا ائیربیس پر ہوئی۔