پاکستان
21 مئی ، 2014

موجودہ دور میں فضائیہ کی اہمیت کئی گنا بڑھ گئی ہے، آرمی چیف

موجودہ دور میں فضائیہ کی اہمیت کئی گنا بڑھ گئی ہے، آرمی چیف

سرگودھا… پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں دفاعی سطح پر فضائیہ کی اہمیت کئی گنا بڑھ گئی ہے،ضرورت پڑی تو پاک فوج فضائیہ کے شانہ بشانہ ہوگی۔جنرل راحیل شریف سرگودھا ایئربیس پر ایف 16 طیارے پاک فضائیہ کے حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔آرمی چیف نے ایف 16 طیارے پاک فضائیہ کے حوالے کئے۔پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل طاہررفیق بٹ کی بھی تقریب میں شریک تھے۔جنرل راحیل شریف نے کہا کہ صرف ایک فون کال پر فضائیہ کی مدد کے لیے ہمیشہ تیارہیں۔ انہوں نے ایف سولہ طیاروں کی شمولیت پر پاک فضائیہ کو مبارکباد دی۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ طیاروں کی فراہمی پراردن کی فضائیہ کے شکر گذارہیں، اردن ہمارا عظیم دوست ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک آرمی اورپاک فضائیہ ملکی تحفظ اورترقی میں کے لیے پرعزم ہیں۔آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف فضائیہ کی کارروائیوں کو سراہا اور کہا کہ موجودہ جنگی حالات میں پاک فضائیہ کی اہمیت اوربھی بڑھ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فضائیہ مشکل وقت میں قوم کی توقعات پرہمیشہ پوری اتری ہے۔اس قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ طاہر رفیق بٹ نے کہا کہ ایف سولہ طیاروں کی شمولیت سے اندرونی اور بیرونی چیلنجزسے موثر طور پر نمٹیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ قوم کو درپیش چیلنجزسے نمٹنے کے لیے تیارہے، مشکلات کے باوججود بیرونی جارحیت کا مقابلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے طیاروں کے حصول میں ذاتی دلچسپی لی۔انہوں نے کہا کہ ایف 16 طیاروں کی فراہمی پراردن فضائیہ کے شکر گذارہیں۔انہوں نے اسکواڈرن کو طیارے ملنے پرمبارک باد پیش کی۔

مزید خبریں :