21 مئی ، 2014
اسلام آباد…وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ وزارت قانون نے جیو کے معاملے پر اپنی رائے وزارت اطلاعات کو بھجوا دی، پیمرا قوانین پر عملدرآمد کیلئے تمام اسٹیک ہولڈر کی مشاورت سے میڈیا کمیشن بنانا چاہتے ہیں۔ وزارت دفاع کی جیو کیخلاف شکایت پر پیمرا نے وزارت قانون سے رائے مانگی تھی جس پر جواب آگیا ہے ۔ وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت پیمرا کے معاملے میں مداخلت کرنا نہیں چاہتی، تاہم پیمرا سفارشات پر عمل درآمد کیلئے ایسا میڈیا کمیشن تشکیل دینا چاہتے ہیں جس پر سب کا اتفاق ہو۔ چینل مالکان سے ملاقاتوں سے متعلق جھوٹے پراپگینڈے کا جواب دیتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ انہوں نے کسی ایک سے نہیں بلکہ تما م نجی چینل کے مالکان سے رابطہ کیا۔وزیراطلاعات نے فو ج اور حکومت میں تقسیم کی باتیں کرنے پر ایک نجی چینل کے اینکر کے غیر ذمہ دارانہ رویے پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت فوج کا احترام کرتی ہے، اسے تقسیم نہیں کرنا چاہئے۔ پرویز رشید نے کہا کہ وہ شائستہ لودھی کی معافی شائستہ لودھی کی معافی کو اہمیت دیتے ہیں۔ مہذب معاشرے میں معافی مانگنا ایک عہد ہوتا ہے کہ آئندہ ایسا نہیں کروں گا۔