10 اپریل ، 2012
کوئٹہ…کوئٹہ کے علاقے سریاب سے یکم مارچ کو سات میں سے باقی تین لاپتہ افراد کو بھی بازیاب کرالیاگیا۔سریاب روڈ سے یکم مارچ کو دس افراد لاپتہ ہوگئے تھے جن میں سے تین کچھ عرصہ بعد اپنے گھر واپس پہنچ گئے تھے تاہم باقی سات افراد کے لواحقین کی طرف سے ان کی عدم بازیابی کا معاملہ پانچ اپریل کو بلوچستان سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے نوٹس میں لایا گیا تھا جس پر انہوں نے لاپتہ افراد کی اگلے روز تک بازیابی کا حکم دیا تھا جس پر چار افراد کو بازیاب کراکر چھ اپریل کو سپریم کورٹ میں پیش کردیا گیا تھا،بعد میں باقی تین افراد کی بازیابی کے لئے سپریم کورٹ کی جانب سے آج دس اپریل کی ڈیڈلائن دی گئی تھی، ڈیڈلائن کے آخری دن ایس پی سریاب فرید بڑیچ نے جیو نیوز کو بتایا کہ باقی تین لاپتہ افراد کو بھی بازیاب کرالیا گیا ہے، تاہم اس حوالے سے انہوں نے مزید تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کردیا، دوسری جانب عدالت عظمی کی جانب سے تین اپریل کو کلی اسماعیل سے لاپتہ ہونے والے تین افراد کو بھی آج تک بازیاب کرانے کی ہدایت کی تھی جنہیں آخری اطلاع آنے تک بازیاب نہ کرایاجاسکا۔