پاکستان
21 مئی ، 2014

25مئی کی ”یکجہتی ریلی“ایک نئی تاریخ رقم کریگی ،ڈاکٹرخال مقبول صدیقی

 25مئی کی ”یکجہتی ریلی“ایک نئی تاریخ رقم کریگی ،ڈاکٹرخال مقبول صدیقی

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہاہے کہ ملکی وبین الاقوامی سطح پرہونیوالی تمام سازشوں کے باوجودغریب ومتوسط طبقے کے عوام ہرحال میں قائدتحریک الطا ف حسین کے ساتھ ہیں اوران کے شانہ بشانہ رہ کران کی قیادت میں اپنی منزل پرپہنچ کردم لینگے۔انہوں نے کہاکہ 25مئی کی ”یکجہتی ریلی“ایک نئی تاریخ رقم کریگی جس جماعت کامینڈیٹ ہواس کے خلاف آپریشن نہ کیاجائے بلکہ ان کوساتھ لیکرچلاجائے،کراچی جو70فیصدسے زائدریونیودیتاہے پورے ملک کوپال رہاہے اس کے ساتھ اس قسم کاسلوک افسوسناک ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ”یکجہتی ریلی“کے سلسلے میں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرانجینئرناصرجمال،اراکین رابطہ کمیٹی محمدواسع جلیل،خالدسلطان،توصیف خانزادہ کے ہمراہ بدھ کی شب تبت سینٹرایم اے جناح روڈکے دورے کے موقع پرمیڈیاکے نمائندوں کوپریس بریفنگ کے دوران کیا۔اس موقع پرحق پرست اراکین اسمبلی اورایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان بھی موجودتھے۔ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہاکہ 25مئی بروزاتوارکے روزکراچی ایک بارپھر الطاف حسین سے اپنی والہانہ محبت اورعقیدت کااظہارکریگا،کراچی کی یہ مرکزی شاہراہ جوکراچی کی شہ رگ ہے ایک تاریخ رقم کریگی اورکراچی کی سب سے بڑی ریلی دنیادیکھی گی، یکجہتی ریلی کراچی کے ساتھ ساتھ سندھ کے تمام شہروں اورملک بھرمیں منعقدہورہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سازشیں ملکی وبین الاقوامی سطح پرکی جارہی ہیں تاہم ہم ہرحال میں الطا ف حسین کے ساتھ ہیں ان کے شانہ بشانہ ہیں اوران کی قیادت میں ہی اپنی منزل پرپہنچ کردم لیں گے۔بعدازاں انہوں نے میڈیاکے نمائندوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہاکہ ہم امیدکرتے ہیں کہ قانون نافذکرنے والے ادارے اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے پوری کرینگے، ایم کیوایم اپنی نوعیت کی سیاسی جماعت ہے جس نے غریب ومتوسط طبقے کی قیادت کوابھاراہے آج سندھ کے شہری علاقوں میں مڈل کلاس اورلوئرمڈل کلاس طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل ہیں، ہمیں دیوارسے لگانے کی کئی سمتوں سے کوششیں کی جاری ہیں لیکن ہم ثابت کریں گے کہ ہم الطاف حسین کی قیادت میں ہرلمحہ ان کے ساتھ ہیں سب ہمیشہ کی مکمل طرح دل سے وجان سے آپ کے ساتھ ہیں،انہوں نے کہا کہ جس وقت قومی شناختی کارڈکے حوالے سے قائدتحریک کی تصویرلی گئی تھی میں بھی لندن میں تھاوہاں تمام ڈاکومنٹ فراہم کیے گئے جس کے بعدہمیں رسیدبھی جاری کی گئی اس وقت تک سب صحیح تھالیکن پھرکچھ سازشیں سامنے آئی تاہم اب ہم پرامیدہیں کہ سب کچھ بہترطریقے سے ہوگا۔انہوں نے کہاکہ کراچی جوپورے ملک کی پرورش کر رہاہے اس کے ساتھ سوتلی ماں کاسلوک کیاجارہاہے ۔

مزید خبریں :