10 اپریل ، 2012
حیدرآباد…جئے سندھ قومی محاذ کی کل ہونے والی ہڑتال کے پیش نظر حیدرآباد،میرپورخاص، سکھر اور لاڑکانہ بورڈ کے زیراہتمام میٹرک کے پرچے ملتوی کردیئے گئے ہیں۔حیدرآباد بورڈ کے ناظم امتحانات ڈاکٹر مسرور زئی نے کل جسقم کی ہڑتال کے باعث میٹرک کے ریاضی اور تاریخ اسلام کے پرچے ملتوی کردیئے ہیں۔ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔میرپورخاص تعلیمی بورڈ کے ناظم امتحانات عبدالحفیظ خان نے کل نویں جماعت کے مطالعہ پاکستان کا پرچہ ملتوی کردیا ہے جو اب 19 اپریل کو ہوگا۔تعلیمی بورڈ سکھر کے ناظم امتحانات محمود الحسن کھوکھر نے دسویں جماعت کا اسلامیات کا پرچہ ملتوی کردیا، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ چیئرمین تعلیمی بورڈ لاڑکانہ پروفیسر داوٴد میمن نے نویں اور دسویں جماعتوں کے انگلش ، اردو اور سندھی کے پرچے ملتوی کردیئے۔ اب یہ پرچے 18 اپریل کو ہوں گے۔