22 مئی ، 2014
ہیوسٹن…راجہ زاہد اختر خانزادہ…امریکی کانگریس میں پاکستانی کاکس کی شریک چیئرمین سینٹر شیلا جیکسن نے کہا ہے کہ نائن الیون کے بعد کے حالات ہو یا پاکستان کے مفادات کی جنگ بحیثیت رکن کانگریس میں نے ہمیشہ پاکستان اور پاکستانیوں کی مدد کی ہے،اور آئندہ بھی کرتی رہونگی۔انھوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز پاکستانیوں کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدکی گئی فنڈ ریزنگ کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔انھوں نے کہا کہ میر ی کوشش ہوگی کہ پاک امریکا تعلقات نہ صرف حکومتی سطح پر بلکہ عوامی سطح پر بھی مزید فروغ پائیں،صدر اوبامہ اپنے زمانہ طالب علمی کے زمانے میں کئی ہفتے پاکستان میں مقیم رہے،اسی وجہ سے وہ پاکستانی عوام کے مسائل سے بذات خود بھی آگاہ ہیں۔اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے سعید شیخ ،طاہر جاوید ،ڈاکٹر آصف قدیر،ڈاکٹر یعقوب شیخ ،سجاد برکی، ڈاکٹر طارق عزیز،تسنیم صدیقی ،خالد خان ،غلام بمبئی والا سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔