پاکستان
23 مئی ، 2014

وسیم اختر کی ہمشیرہ نجمہ الطاف کے انتقال پر الطاف حسین کی تعزیت

 وسیم اختر کی ہمشیرہ نجمہ الطاف کے انتقال پر الطاف حسین کی تعزیت

لندن…سابق حق پرست صوبائی وزیر وسیم اختر کی بڑی ہمشیرہ محترمہ نجمہ الطاف کے انتقال پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ الطاف حسین نے وسیم اختر سمیت مرحومہ کے تمام سوگوار لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان سوگواران کے غم میں برابر کے شریک اور انکے لیے دعا گو ہیں ۔ الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مر حومہ نجمہ الطاف کے درجات بلند کر کے انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے ۔( آمین)۔دریں اثناء الطاف حسین نے سینئرصحافی ڈاکٹردانش کی والد ہ کی علالت پر سخت تشویش کااظہارکیاہے اور دعاکی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کوصحت کاملہ عطافرمائے اوران کی عمردرازفرمائے۔

مزید خبریں :