10 اپریل ، 2012
راولپنڈی…سیاچن گلیشئر میں گیاری سیکٹر میں برفانی تودے تلے دبے افراد کو نکالنے کاریسکیوآپریشن جاری ہے لیکن خراب موسم کی وجہ سے غیرملکی ٹیمیں ابھی تک علاقے میں نہیں پہنچ پائی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق 69 سویلینز سمیت 452 افراد ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔2 ڈوزر،دو ارتھ موورز،3 برف اٹھانے والے مشینیں اور 2 ڈمپر کام میں مصروف ہیں۔پانچ مقامات پرمشینوں جبکہ دومقامات پرہاتھوں سے کھدائی جاری ہے۔اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کی 7 رکنی ٹیم برف تلے دبے افراد کی زندگی بتانے والے آلات اور تھرمل امیجنگ کیمروں کی مدد سے ریسکیوآپریشن میں حصہ لے رہی ہے۔6 رکنی جرمن ٹیم اور 3 رکنی سوئس ٹیم پاکستان پہنچ چکی ہیں اورگیاری جانے کیلئے موسم کے بہترہونے کاانتظارجاری ہے۔