پاکستان
24 مئی ، 2014

چینل کھولنے یا بند کرنے کا اختیار کیبل آپریٹر کو نہیں دے سکتے،پر ویز رشید

چینل کھولنے یا بند کرنے کا اختیار کیبل آپریٹر کو نہیں دے سکتے،پر ویز رشید

لاہور…وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ یہ اختیارکیبل آپریٹرز کو نہیں دے سکتے کہ کون سا چینل چلنا ہے، کونسا نہیں،چینل کی بندش پرپیمرا نے کارروائی شروع کردی ہے، لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے ان کا کہنا ہے کہ کیبل آپریٹرز کو اختیار نہیں ہے کہ وہ کونسا چینل دکھائیں، کونسا نہ دکھائیں،مجھے بتایا گیا ہے کہ کیبل آپریٹر زنے کچھ جگہ چینل کھول دیا ہے،کیبل آپریٹرز حالیہ واقعے سے پہلے بھی یہ کررہے تھے۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ فوج قومی مفاد میں سوچتی ہے،فوج نے ماضی اور حال میں کسی قسم کی دخل اندازی نہیں کی، پرویز مشرف کا معاملہ ایک شخص کا معاملہ تھا۔عمران خان کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی باتوں کو نظرانداز کردیا جائے تو بہتر ہے، الیکشن کمیشن نے سرگودھا الیکشن میں عمران خان کا الزام مسترد کردیا۔

مزید خبریں :