10 اپریل ، 2012
اسلام آباد…پارلیمنٹ کے آج ہونے والے مشترکہ اجلاس میں(ن)لیگ اوراے این پی کے اراکین میں تلخ کلامی ہوگئی ۔اے این پی کے تعلق رکھنے والے سینیٹرحاجی عدیل نے کیپٹن صفدرسے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے سسرکے زورپربدمعاشی نہ کریں،اورحنیف عباسی کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ آج مسلم لیگ(ن)میں ہیں توکل کہیں اورہونگے، اس موقع پرسینیٹر رضاربانی حاجی عدیل کو مسلسل بٹھانے کی کوشش کرتے رہے۔