پاکستان
10 اپریل ، 2012

کراچی میں سیاسی جماعتوں کے درمیان کوئی جھگڑانہیں،گورنر سندھ

 کراچی میں سیاسی جماعتوں کے درمیان کوئی جھگڑانہیں،گورنر سندھ

کراچی… گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ کراچی میں سیاسی جماعتوں میں کوئی لڑائی نہیں ہے،پیپلز پارٹی کے راہنما فیصل رضا عابدی سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہو ئے ان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی دونوں جماعتیں چاہتی ہیں کہشر پسند عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے۔گونر سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں بے گناہ افراد کو قتل کیا جا رہا ہے ۔ گورنر سندھ نے گلگت بلتستان میں حالیہ واقعات افسوس ناک ہیں ،دہشت گردوں کے خلاف بھر پور کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔پیپلز پارٹی کے راہنما فیصل رضا عابدی کا گفتگو میں کہنا ہے کہ ہمارے کارکن شہید ہو ئے لیکن ہم نے صبر کیا،ایم کیو ایم سے کوئی جھگڑا نہیں ہے ،مٹھی بھر شر پسند امن کو تباہ کر رہے ہیں ۔

مزید خبریں :