10 اپریل ، 2012
کراچی …کراچی سے جڑے ہوئے بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں ایک ہوٹل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ایدھی فاوٴنڈیشن کے ترجمان کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے حب میں ساکران روڈ پر واقع ایک ہوٹل پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں 35 سالہ نور محمد، نواب، علی، شہزاد اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ انہیں ایدھی کے رضاکاروں نے کراچی کے سول اسپتال پہنچایا۔ شدید زخمی خاتون کی شناخت نہیں ہوسکی۔