25 مئی ، 2014
کراچی…الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لئے ایم کیو ایم کے تحت کراچی میں ریلی سے خطاب کرتے ہو ئے راہنماؤں کا کہنا ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین کے خلاف تمام سازشوں کو ناکام بنادیں گے ،اس موقع پر فیصل سبزواریکا کہناتھا کہ ہمارے دل الطاف حسین کے ساتھ ڈھرکتے ہیں،جب الطاف حسین نے عوام کے حقوق کے لئے آواز آٹھائی تو ان غلط کہ دیا گیا۔بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ اس ملک میں قائد اعظم کے پاکستان کو پس پشت ڈالا گیا تو الطاف حسین جیسا قائد پیدا ہوا، الطاف حسین کے ایک اشارے پر جان بھی دے سکتے ہیں، الطاف حسین نے اس ملک میں حقیقی پاکستان کے لئے آواز اٹھائی، الطاف حسین ایک سوچ ہے ایک فکر ہے جو کبھی مٹ نہیں سکتی، الطاف حسین موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر گھورتے ہیں، جب موت کی آنکھوں میں دیکھا جاتا ہے تو موت قریب بھی نہیں آتی، الطاف حسین انقلاب لانے کا سوچ نہیں رہے وہ انقلاب لاچکے ہیں نبیل گبول کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کبھی مشکل وقت میں گھبرائے نہیں، جس شخص نے پاکستان کو بچانے کے اپنا کردار ادا کیا اس سے بدلہ لیا جارہا ہے، آج میں انگریزوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ الطاف حسین کے جو بینک اکاوٴنٹ بند کئے گئے ہیں ان کے حقیقی اکاؤنٹ نہیں ان کے حقیقی اکاوٴنٹ عوام ہیں۔ روٴف صدیقی کا جلسے سے خطاب میں کہنا ہے کہ جلسے میں موجود یہ تمام لوگ قائد تحریک سے اظہار یکجہتی کیلئے جمع ہوئے ہیں، الطاف حسین کے ساتھ ہیں اورساتھ رہیں گے،اگر الطاف حسین نے ایک پالیسی دی ہے تو ان کا ساتھ دینا ہمارا فرض ہے۔ حیدر عباس رضوی کا خطاب میں کہنا ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین نے چاہنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں، قائد تحریک کو اپنے دل کی گہرایوں سے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، دور دور تک قائد تحریک کے پروانوں کا جلوس یہ ثابت کررہا ہے کہ پاکستان میں کوئی دوسرا ایسا لیڈر نہیں، الطاف حسین نے ہم جیسے گم ناموں کو اور ہم جیسے بے زمینوں کو پہچان دی۔ یہ بات وثوق سے کہتا ہوں کہ الطاف حسین 95 فیصد غریب عوام کے ساتھ ہیں، وزیر اعظم برطانیہ سے یہ درخواست کرتے ہیں کہ وہ الطاف حسین کی مشکلات کو آسان کریں۔