26 مئی ، 2014
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے جیو بندش کیس نمٹا دیا۔ پیمرا نے عدالت کو 2012 ء کے فیصلے پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرادی۔2012ء کے فیصلے کے تحت پیمرا کی طرف سے لائسنس منسوخ یا معطل کیے بغیر کیبل آپریٹرز نہ کسی چینل کی نشریات بند کرسکتے ہیں،نہ اس کی پوزیشن تبدیل کرسکتے ہیں۔سپریم کورٹ کے جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے جیو بندش کیس کی سماعت کی۔پیمراحکام نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ سپریم کور ٹ کے 2012ء کے فیصلے پر عملدرامد کرایا جائے گا۔پیمرا کی جانب سے ڈائریکٹر لیگل زاہد ملک اور وکیل ابراہیم ستی پیش ہوئے۔پیمرا نے عدالت کو یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ چینل کی بندش کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جارہا ہے۔سپریم کورٹ کے 2012ء کے فیصلے کے تحت پیمرا کی طرف سے لائسنس منسوخ یا معطل کیے بغیر کیبل آپریٹرز نشریات بند نہیں کرسکتے اور نہ ہی چینل کے نمبر آگے پیچھے کرسکتے ہیں۔اس سے پہلے دوران سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ نے اٹارنی جنرل کو طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ریاست کے ہر شہری کو تشویش ہے اس ایشو کو پہلے طے ہونا ہے۔