26 مئی ، 2014
ڈیلس…راجہ زاہد اختر خانزادہ… معروف ا پاکستانی نژاد امریکی تاجر ڈاکٹر حسن فرید ہاشمی اور ویلبی چیلین فلوریڈا کی سابق میئر سلمیٰ ہاشمی کے صاحبزادے ہارون فرید ہاشمی کی شادی ڈیلس کے معروف تاجر ارشد صدیقی کی صاحبزادی نگین ارشد کے ہمراہ مقامی انٹرکانٹی نینٹل ہوٹل میں بخیر و خوبی سرانجام پائی جس میں دولہا کے چچا و سابق صدر پاکستان پرویز مشرف کے ذاتی معالج اور ٹیکساس کے شہر پیرس کے میئر ڈاکٹر ارجمند ہاشمی‘ پاکستان کے معروف تاجر اور ‘ اعزازی قونصل جنرل سیرالیون برائے کراچی ناصر شان‘ ریپبلک آف کرغستان کے قونصل جنرل خضر شان‘ پاکستانی ڈاکٹروں کی نمائندہ تنظیم اپنا کے عہدیداران‘ امریکہ اور دیگر ممالک سے آئی ہوئی معروف سیاسی‘ سماجی‘ ادبی شخصیات‘ پاکستان امریکن ایسوسی ایشن ٹیکساس کے صدر ڈاکٹر عامر سلیمان‘ ڈاکٹر حق نواز‘ ڈاکٹر عارف محمود‘ ڈاکٹر خالد محمود‘ ڈاکٹر جلیل خان‘ فن ایشیا انٹرٹینمنٹ کے مالک شارق حامد‘ راجہ زاہد اختر خانزادہ سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر بھارتی گلوکار عمران خان‘ پاکستانی معروف قوال امجد صابری اور گلوکار عالمگیر نے اپنے بھرپور فن کا مظاہرہ کر کے ان تقاریب کو آنے والے افراد کیلئے یادگار بنا دیا۔ دعوت ولیمہ کے موقع پر دیسی بینڈ کی جانب سے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا گیا۔ تقریب میں آنے والے مہمانوں کو ڈاکٹر حسن ہاشمی اور ان کی اہلیہ سلمیٰ ہاشمی نے خوش آمدید کہا جبکہ دیگر اہل خانہ جن میں سلیمان ہاشمی‘ مرجان پاشا ہاشمی‘ فراز ہاشمی‘ فزاء ہاشمی اور دلہن کے والدین ارشد صدیقی اور ثمینہ صدیقی نے آنے والے مہمانوں سے شادی کی تقریب میں شرکت پر ان سے اظہار تشکر کیا۔