26 مئی ، 2014
لاہور …لاہور کے علاقے فیصل ٹاوٴن میں نامعلوم افراد نے جنگ اور دی نیوز کے اشتہارات بکنگ آفس میں گھس کر آگ لگا دی ۔کاوٴنٹر، اخبارات اور دیگر اشیاء جل گئیں۔فیصل ٹاوٴن میں واقع پلازے کے تہہ خانے میں قائم جنگ اور دی نیوز کے اشتہارات کے بکنگ آفس میں دو نا معلوم افراد گھس آئے۔سیلز پرسن نازیہ کو دھمکیاں دیتے ہوئے واش روم میں بند کر دیا ۔دفتر کے اندرونی حصے میں پٹرول چھڑکا اور آگ لگا دی۔آگ لگنے سے دفتر کا کاوٴنٹر،اخبارات اوردیگر اشیا جل گئیں ،اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کا عملہ پہنچ گیا اور آگ پرقابو پایا ۔گزشتہ شب نا معلوم افراد نے جنگ کا بورڈ بھی توڑ دیا تھا،جنگ اور دی نیوز کے دفاتر اور املاک کو آگ لگانے کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔گذشتہ 3 رو ز کے دوران جیو کی دو لائیو وین اور اخبارات لے جانے والی گاڑی کو بھی آگ لگا دی گئی تھی۔