پاکستان
26 مئی ، 2014

پنجاب پولیس کی جانب سے چینلوں کی مانیٹرنگ کے احکامات کی مذمت

پنجاب پولیس کی جانب سے چینلوں کی مانیٹرنگ کے احکامات کی مذمت

لاہور…پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوی ایشن نے پنجاب پولیس کی جانب سے ٹی وی چینلز کی مانیٹرنگ کے احکامات کی مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں پی بی اے نے پیمرا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے افسران کو اس غیر قانونی عمل سے باز رکھے۔ پی بی اے نے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی جی پی پنجاب نے اے آئی جی کو حکم جاری کیا ہے جس پر انتہائی فوری اور خفیہ بھی لکھا گیا ہے، پنجاب پولیس کے اعلیٰ افسران سمیت تمام ریجنل پولیس افسران کو یہ خط ارسال کیا، اس خط میں پنجاب پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کچھ چینلز سختی کے ساتھ مانیٹر کریں اور کیبل آپریٹرز کی بھی سختی کے ساتھ نگرانی کریں کیونکہ وہ میڈیا کے آپس کے تصادم میں فریق بن رہے ہیں۔

مزید خبریں :