پاکستان
26 مئی ، 2014

نئی بھارتی حکومت سے اچھی توقعات رکھنی چاہئیں،مولانا فضل الرحمان

نئی بھارتی حکومت سے اچھی توقعات رکھنی چاہئیں،مولانا فضل الرحمان

لاہور… جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نئی بھارتی حکومت سے اچھی توقعات رکھنی چاہئیں تاہم کسی خوش فہمی سے بچنا ہو گا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم دورہ بھارت میں کشمیر اور پانی کے مسئلوں کو ذہن میں رکھیں،حریت رہنماوٴں سے بھی ملیں ۔جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ میں ملاقات کی،بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کے جذبہ خیر سگالی کے بعد اب بھارتی رویے کا انتظار ہے،اسی سے پاک بھارت تعلقات کا اندازہ ہو سکے گا۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ دینی جماعتیں ایک قوت ہیں، انہیں فحاشی، مہنگائی اور بد امنی کے خلاف متحد ہو جانا چاہیئے۔

مزید خبریں :