27 مئی ، 2014
کراچی…پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے شہر پسنی کے قریب ایک کارروائی میں اعلیٰ قسم کی دو سو کلو گرام حشیش برآمد کرلی۔ کوسٹ گارڈز کے ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاعات پر کارروائی پسنی کے قریب شادی کور کے قریب کی گئی جہاں پہاڑوں میں زیر زمین چھپائی گئی بھاری مقدار میں منشیات برآمدہوئی۔ ترجمان کے مطابق برآمد کی گئی حشیش آئندہ چند دنوں میں سمندر کے راستے بیرون ملک منتقل کی جانی تھی ، پکڑی گئی حشیش کی بیرون ملک قیمت تین ملین امریکی ڈالر بتائی جاتی ہے۔