پاکستان
27 مئی ، 2014

سرکاری حج کوٹہ میں کمی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

سرکاری حج کوٹہ میں کمی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

لاہور…لاہورہائی کورٹ نے سرکاری حج کوٹہ میں کمی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے وفاقی وزارت مذہبی امور،وزارت خارجہ اوراٹارنی جنرل کونوٹس جاری کر دیے،جسٹس خالد محمود خان کی عدالت میں سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ وزارت مذہبی امور نے بدنیتی پر مبنی حج کوٹہ کی تقسیم کی ہے ،سعودی حکومت نے حکومت پاکستان کو اس بار ایک لاکھ 43 ہزار 368 کا حج کوٹہ دیا ،نصف سرکاری اور باقی نصف پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کو دیناتھا لیکن وزارت مذہبی امور نے سرکاری کوٹہ71 ہزار 684 کے بجائے 53 ہزار 814 دیا ہے،عدالت نے وفاقی حکومت،وزارت مذہبی امور اور اٹارنی جنرل کو 29مئی کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

مزید خبریں :