پاکستان
28 مئی ، 2014

آصف علی زرداری پولو گراؤنڈ ریفرنس میں بری

آصف علی زرداری پولو گراؤنڈ ریفرنس میں بری

اسلام آباد…احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کو پولو گراونڈ ریفرنس میں بری کر دیا جبکہ ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنسز میں بریت کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں ۔ اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف 5 نیب ریفرنس پر سماعت کی۔ عدالت نے آصف علی زرداری کو پولو گراؤنڈریفرنس میں بری کر دیا ہے جبکہ ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنسز میں بریت کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔ احتساب عدالت نے ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنسز میں گواہوں کو9 جون کو طلب کر لیا۔آصف علی زرداری کے خلاف اے آر وائی اور ارسس ٹریکٹر ریفرنسز میں فیصلہ 4 جون کو سنایا جائے گا۔

مزید خبریں :