28 مئی ، 2014
لاہور…پنجاب اسمبلی کے باہر مسلم لیگ ن کی رکن سلمیٰ بٹ نے تلخ کلامی کے بعد پی ٹی آئی کے ایم پی اے آصف محمود ک تھپڑ جڑ دیا۔پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن ارکان نے اسمبلی کی سیڑھیوں پر احتجاج کیا۔ اس دوران مسلم لیگ ن اورتحریک انصاف کے ارکان میں تلخ کلامی ہوگئی اورمسلم لیگ ن کی سلمیٰ بٹ نے تحریک انصاف کے ایم پی اے آصف محمود کے تھپڑ جڑ دیا۔ ان دونوں میں کچھ دیر تک تلخ کلامی جاری رہی اورنازیباالفاظ بھی استعمال کئے گئے۔