28 مئی ، 2014
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ تجاوزات، غیر قانونی تعمیرات اور ماس ٹرانزٹ منصوبے میں حائل رکاوٹیں دور کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ منصوبے پر فوری کام کا آغاز کیا جائے اور کراچی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ایم کیوایم تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات اور منصوبے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں ا پنا ہرممکن کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں میٹروبس کے بعد میٹروٹرین چلانے پر کام کا آغاز بھی ہوگیا مگر ایک سازش کے تحت کراچی کو یتیم اور لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے۔ حق پرست اراکین نے کہا کہ جاپانی کمپنی کی جانب سے سندھ حکومت کو واضح طور پر کہاگیا ہے کہ 8 کلومیٹر رقبہ گزشتہ 5سال میں خالی نہیں ہوسکا،اسی بنا پر کمپنی اپنے ڈھائی کھرب روپے پھنسا نہیں سکتی۔