پاکستان
28 مئی ، 2014

کراچی کی آزادی گلی میں آزادی اظہار کیلئے احتجاجی تقریب

کراچی کی آزادی گلی میں آزادی اظہار کیلئے احتجاجی تقریب

کراچی…جیوٹی وی سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی میں جیو کے دفتر کے باہر قائم آزادی گلی میں تیسرے روز بھی احتجاجی تقریب ہوئی،مظاہرے میں مذہبی و سماجی رہنماوٴں سمیت صحافتی تنظیموں کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔ جیو کو جینے دو،یہ وہ نعرہ ہے جو آج ہر زبان پر عام ہے،کوئی بولتا ہے تو کوئی لکھتا ہے۔ جیو ٹی وی نیٹ ورک سے محبت کا اور یکجہتی کا ثبوت دیا جارہا ہے آزادی گلی میں۔آزادی بولنے کی،سچ اور حقائق لکھنے کی،یہ پیغام ہے جیو کا۔ اسی لئے توسب جیو نیٹ ورک کے ساتھ ہیں۔ آزادی گلی میں احتجاجی تقریب میں شریک سماجی رہنما انصار برنی نے کہا کہ جیو کو بند کرنا سازش ہے اور یہ سازش ناکام ہو کر رہے گی۔ جے یوپی سندھ کے جنرل سیکریٹری سید عقیل انجم کا کہنا تھا کہ جیوکا معاملہ سچ اور حق کا ہے جبکہ جیو کی بندش ناحق ہے۔ کے یوجے دستور کے صدر ساجد عزیرکا کہناتھا کہ غلطیاں ہوتی ہیں،مگر قانونی تقاضوں کے پورا ہونے تک انتظار لازم ہے۔ تقریب میں شریک جنگ گروپ کے منیجنگ ڈائرکٹرشاہ رخ حسن کا کہناتھا کہ کچھ قوتیں حکومت اور سپریم کورٹ سے زیادہ طاقتور ہیں یہ جدوجہد ملک کو انہیں طاقتوں سے بچانے کیلئے ہے۔جیونیوزکے سینئر اینکر فہیم صدیقی نے کہا کہ حامد میر پر حملہ تمام صحافیوں پر حملہ ہے۔جیو سے محبت کرنے والوں کا یہ مظاہرہ جیو کی مکمل بحالی تک جاری رہے گا۔

مزید خبریں :