پاکستان
28 مئی ، 2014

جیو نشریات کی بندش کے خلاف لاہور میں احتجاجی جلسہ

جیو نشریات کی بندش کے خلاف لاہور میں احتجاجی جلسہ

لاہور…جیونشریات کی ملک بھر میں بندش کے خلاف آج بھی لاہور میں احتجاجی جلسہ ہوا۔ جس میں سول سوسائٹی ،وکلاء، خواتین، سیاسی رہنماوٴں اور سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔ جیو نیوز کے خلاف پابندیوں پر احتجاج میں وکلاء اور سول سوسائٹی کے ارکان بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔مقررین کا کہنا تھا کہ یوٹرن خان آج اپنے محسن میڈیا گروپ کے ساتھ غداری کر رہے ہیں۔احتجاج میں بعض خواتین بچوں سمیت شریک تھیں۔ان کا کہناتھا کہ جنگ اور جیو عوام کے دلوں کی آواز ہیں۔جلسے سے خاور نعیم ہاشمی،اعجاز مرزا،مرزا نصیر بیگ نے بھی خطاب کیا۔

مزید خبریں :