پاکستان
28 مئی ، 2014

عمران خان کو وہاں دھاندلی نظر آتی ہے جہاں ان کی حکومت نہیں، حمزہ شہباز

عمران خان کو وہاں دھاندلی نظر آتی ہے جہاں ان کی حکومت نہیں، حمزہ شہباز

لاہور…مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران خان کو وہاں دھاندلی نظر آتی ہے جہاں ان کی حکومت نہیں، عمران خان جلسے کریں ہم عوامی فلاحی منصوبے شروع کرتے رہیں گے۔ حمزہ شہباز شریف نے ان خیالا ت کا اظہار ایوان اقبال لاہور میں یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت نے نندی پور منصوبے کو مٹی کا ڈھیر بنادیا تھا مگر ہم نے وہاں سے بجلی کی پیداوار شروع کر دی ہے، لوڈشیڈنگ کے جن کو بھی بوتل میں بند کر دیں گے۔ حمز ہ شہباز کا کہنا تھاکہ سیاسی یتیم چھپ کربیٹھے ہوئے تھے، اب انہیں فوج پر پیار آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمیں فوج کے ساتھ کھڑا ہونا ہے اوراس جنگ کو مل کر جیتنا ہے۔

مزید خبریں :