28 مئی ، 2014
لاہور …مسلم لیگ ق کے رہنما ، رکن قومی اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ اْن کے دورِ حکومت میں قائم کردہ فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ کوپنجاب حکومت نے چھ سال بند رکھنے کے بعد افتتاح کیا۔لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ایم تھری موٹروے پر انفراسٹرکچر مکمل ہونے کے بعد، 2006ء میں فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ نے کام شروع کر دیا تھا۔ گرڈاسٹیشن، سیوریج، ڈرین اور سڑکوں سمیت دیگر تمام سہولتیں فراہم کی گئی تھیں۔ صنعتیں بھی لگنا شروع ہو گئیں تاہم وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لیٹر آف انٹینٹ جاری کرنا بند کر دئیے، جس سے صنعتوں کا قیام بھی رک گیا۔