11 اپریل ، 2012
نئی دہلی…انڈین پریمیئر لیگ میں منگل کو ہونے والے دوسرے میچ میں دہلی ڈیئر ڈیویلز نے چنئی سپر کنگز کو آٹھ وکٹوں سے ہراد یا۔اس سے قبل دہلی کے کپتان وریندر سہواگ نے فیروز شاہ کوٹلہ گراؤنڈ پر ہونے والے اس میچ کا ٹاس جیت کر چنئی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے اپنے مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 110کا مجموعہ ترتیب دیا۔جس میں ڈیوائن براوو22قابل ذکر بیٹسمین تھے۔جبکہ دہلی کے مورنی مورکل نے دو وکٹیں لیں۔جو اب میں دہلی کی ٹیم نے 111کا ہدف صرف دو وکٹیں کھوکر 13.2اوورز میں حاصل کرلیا۔جس میں انگلش بلے باز کیون پیٹرسن 43،کپتان سہواگ33جبکہ سری لنکا کے جے وردنے نے 20رنز بنائے ۔یاد رہے کہ پیٹرسن اور جے وردنے کے درمیان 61کی ناقابل شکست شراکت قائم ہوئی جو کہ میچ وننگ شراکت بھی ثابت ہوئی۔یہ میچ نئی دہلی سے براہ راست جیوسوپر پر ناظرین کے لیے نشرکیا گیا۔