کھیل
29 مئی ، 2014

فرنچ اوپن:ماریہ شروپووا کی پیش قدمی جاری، ولیمزسسٹرز باہر

فرنچ اوپن:ماریہ شروپووا کی پیش قدمی جاری، ولیمزسسٹرز باہر

پیرس …فرنچ اوپن ٹینس میں سابق چمپئن ماریہ شروپووا کی پیش قدمی جاری ہے، امریکا کی ولیمز سسٹرز کا سفر دوسرے ہی راؤنڈ میں ختم ہوگیا۔پیرس میں جاری ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میچ میں روس کی ماریا شراپووا نے بلغاریہ کی سویٹانا پیرنکووا کو سات پانچ اورچھ دوسے ہرایا۔لیکن دفاعی چمپئن سرینا ولیمز کا سفر اسپین کی گاربینا موگوروسا نے دوسرے راونڈ میں ختم کردیا، اسپینش کھلاڑی نے چھ دو اور چھ دو کے اسکور کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔سابق فائنلسٹ وینس ولیمز بھی شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں، سلواکیہ کی اینا شمڈلووا نے سخت مقابلے کے بعد امریکی کھلاڑی کو دو چھ، چھ تین اور چھ چار سے ہرایا۔ مینز ایونٹ میں نمبر دو سیڈ سربیا کے نوواک جوکووچ اور سابق چمپئن راجرفیڈررکی پیش قدمی جاری ہے۔دونوں کھلاڑی کامیابی کے بعد تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔

مزید خبریں :