02 جون ، 2014
پشاور…جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیرنصراللہ شجیع بالاکوٹ میں دریا میں ڈوب گئے،ریسکیو ذرائع کے مطابقنصراللہ شجیع دریا میں ڈوبنے والے بچے کو بچانے کے لیے دریا میں چھلانگ لگائی تاہم بچے کی لاش کچھ دیر میں مل گئی لیکن نصر اللہ شجیع تاحال لاپتہ ہیں،ان کی تلاش جاری ہے۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ دریا میں پانی کا بہاؤ تیز اور خطرناک ہوتا ہے۔