03 جون ، 2014
اسلام آباد…وفاقی بجٹ برائے2014اور2015قومی اسمبلی میں پیش کیا جا رہا ہے،بجٹ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار پیش کررہے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے مشکل فیصلوں سے ملکی معیشت کی سمت درست ہوچکی ہے،روشنی کایہ سفرجاری رہے گا۔ہمیں مستقل مزاجی کے ساتھ مزید آگے بڑھنا ہوگا، جس کیلئے امید ہے کہ پارلیمنٹ کے دونوں جانب سے اس حوالے سے ہماری رہنمائی کی جائے گی۔وفاقی وزیر نے سول اور دفوجی ملازمین کیلئے خوش خبری کا اعلان کیااور سرکاری ملازمین کو 10 فیصد ایڈہاک ریلیف دینے کی تجویز دی ،جبکہ مزدور کی کم سے کم اجرت 10 ہزار سے بڑھا کر 11 ہزار اور کم از کم پنشن 5 ہزار روپے سے بڑھا کر 6 ہزار کرنے کی تجویزپیش کی ۔اگلے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں گریڈ1 سے 15تک کے ملازمین کو ماہانہ ایک ہزار روپے فکس میڈیکل الاوٴنس بھی دیا جائے گا۔وفاقی وزیر خزانہ نے بجٹ کے مختلف اعداد و شمار بتاتے ہو ئے کہا کہ معاشی ترقی کی رفتار4.14فیصدہوگئی ہے۔فی کس آمدن3.5فیصداضافے کی شرح سے1360ڈالرفی کس ہوگئی۔رواں مالی سال مہنگائی کی شرح8.6فیصدرہی،مالی خسارے کو مجموعی پیداوار کے 5.8فیصد تک پہنچایا۔حکومتی قرضوں میں کمی سے نجی شعبے کے قرضوں میں اضافہ ہوا،برآمدات میں4.4فیصداضافہ ہوا۔رواں مالی سال برآمدات کاحجم21ارب ڈالررہا ، ایف بی آرنے11ماہ میں1955 ارب روپے ٹیکس وصول کیا۔مئی تک نجی شعبوں کوملنے والاقرضہ 296 ارب 40 کروڑرہا۔مشینری کی درآمدات میں11فیصداضافہ ہوا۔روپے کی قدرمیں11فیصدتک اضافہ ہوچکاہے۔