پاکستان
03 جون ، 2014

الطاف حسین کو فوری قونصلر رسائی دی جائے،وزیر اعظم کی پاکستانی ہائی کمیشن کو ہدایت

الطاف حسین کو فوری قونصلر رسائی دی جائے،وزیر اعظم کی پاکستانی ہائی کمیشن کو ہدایت

اسلام آباد…وزیر اعظم نواز شریف نے لندن میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ الطاف حسین کو فوری قونصلر رسائی دی جائے۔ترجمان وزیر اعظم ہاوٴس کا کہنا تھا کہ حکومت الطاف حسین کی ہرطرح کی قانونی اور اخلاقی مدد کے لیے تیار ہے۔وفاقی حکومت کا مزید کہنا ہے کہ لندن میں الطاف حسین کی حراست کے بعد کراچی میں ردعمل افسوسناک ہے،اس واقعے پر بیچینی ہے تاہم جان و مال کو نقصان پہنچانا خلافِ قانون ہے، وزیراعظم نواز شریف نے سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو عوام کے جان و مال کی حفاظت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی جان اور املاک کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔

مزید خبریں :