دنیا
11 اپریل ، 2012

فلپائن،مسافر بس میں بم دھماکہ،10 افراد ہلاک،2 زخمی

منیلا…فلپائن کے صوبے نارتھ کوٹا باٹو کے شہر کارمن میں مسافر بس میں بم دھماکے سے 10 افراد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق فوجی ترجمان ریجنل کمانڈر کرنل لیویوڈوگیلن نے کہا ہے کہ مسافر بس میں بم اس وقت دھماکے سے پھٹ گیا جب مسافر بس کار من شہر کے لاری اڈے میں داخل ہو رہی تھی ۔

مزید خبریں :