پاکستان
04 جون ، 2014

کارکنان ، ہمدرد ہمت سے کام لیں، پرامن رہیں، قانون ہاتھوں میں نہ لیں،الطاف حسین

کارکنان ، ہمدرد ہمت سے کام لیں، پرامن رہیں، قانون ہاتھوں میں نہ لیں،الطاف حسین

لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ ٹیلی فون کیا ہے۔الطاف حسین نے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارکنان و ہمدرد ہمت سے کام لیں، پرامن رہیں اور قانون کو ہاتھوں میں نہ لیں، حق پرستانہ جدوجہد میں آنے والے آزمائشی مراحل میرے لیے نئے نہیں ہیں۔ الطاف حسین کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں بھی ایسے حالات کا مقابلہ کیا اور آج بھی میرے حوصلے ہرگز پست نہیں، میں نے نہ ماضی میں قوم کو مایوس کیا اور نہ آئندہ کروں گا۔ الطاف حسین نے ٹیلی فون پر اپنی صاحبزادی افضا الطاف سے بھی گفتگو کی۔

مزید خبریں :