پاکستان
05 جون ، 2014

تاجر ،ٹرانسپورٹرز اور عوام کل سے معمول کی سرگرمیاں شروع کردیں،رابطہ کمیٹی

تاجر ،ٹرانسپورٹرز اور عوام کل سے معمول کی سرگرمیاں شروع کردیں،رابطہ کمیٹی

کراچی …ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے تاجراورٹرانسپورٹ برادری سے کل سے اپنی کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کی اپیل ہے۔یہ اعلان رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بدھ کی شب بارہ بجے نمائش چورنگی پر دھرنے کے مقام پر پریس کانفرنس کے دورا ن کیا اس موقع پر ایم کیوایم کے سینئر رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار،ڈاکٹر نصرت ،انجینئر ناصر جمال، سیدحیدر عباس رضوی اور دیگر بھی موجود تھے،خالدمقبول صدیقی نے مزید کہا کہکراچی سمیت دیگرشہروں میں دھرنے جاری رہیں گے۔انھوں نے کہا کہ پوراملک الطاف حسین سے اظہاریکجہتی کیلیے ہمار ے ساتھ شریک رہا،انھوں نے عوام بالخصوص تاجربرادری سے اپیل کی کہ وہ سندھ بھرمیں معمول کی سرگرمیاں شروع کردیں،انھوں نے ٹرانسپورٹرز،تاجر،دکان داروں سے اپیلکی کہ اپناکاروبارکھول لیں، رابطہ کمیٹی نے یہ فیصلہ قائد تحریک الطاف حسین نے ہونے والی گفتگوکی روشنی میں کیا ہے ،لہذا تاجر اور ٹرانسپورٹرز کل سے اپنی روز مرہ کی سرگرمیاں شروع کردیں۔انھوں نے کہا کہ تاجروں، شہریوں اور مختلف سطح پر لوگوں نے جس تاریخی اتحاد اور محبت کا اظہار کیا اس حوالے سے انکا جتنا بھی شکریہ ادا کیاجائے وہ کم ہے۔اس موقع پرتاجر رہنماء عتیق میر نے رابطہ کمیٹی کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی مدبرانہ اقدام ہے ،تاجر برادری ایم کیو ایمکی اس حوالے سے حمایت جاری رکھے گی اور تعاون کرتی رہے گی۔


مزید خبریں :