دنیا
05 جون ، 2014

کینیڈا میں فائرنگ، تین پولیس اہلکار ہلاک

کینیڈا میں فائرنگ، تین پولیس اہلکار ہلاک

ٹورنٹو… کینیڈا میں فائرنگ سے تین پولیس اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ، حملہ آور کی تلاش جاری شروع کردی گئی ہے۔کینیڈا کے مشرقی ساحلی صوبہ نیو براونز وِک میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس 24 سالہ شخص کو تلاش کر رہی ہے۔ پولیس ترجمان پال گرینے تین پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

مزید خبریں :